ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امت شاہ کا فرضی لیٹر ہیڈ بنا کرہریانہ سی ایم کو لکھا خط، کہا ٹکٹ ہری اوم کو ہی دینا

امت شاہ کا فرضی لیٹر ہیڈ بنا کرہریانہ سی ایم کو لکھا خط، کہا ٹکٹ ہری اوم کو ہی دینا

Thu, 12 Sep 2019 21:37:49    S.O. News Service

نئی دہلی،12، /ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بی جے پی صدر امت شاہ کا فرضی لیٹر ہیڈ بنا کرہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کو خط لکھنے کے معاملے میں ہریانہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار کئے گئے دونوں کا نام ہری اوم اور گوپال بتایا گیا ہے۔امت شاہ کے نام سے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کو لکھے خط میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کا ٹکٹ ہری اوم کو دینا۔ہری اوم بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہ رہا تھا۔ہری اوم نے سی ایم کی جن آشرواد یاترا کا خیرمقدم بھی کیا تھا۔ڈی ایس پی رمیش کمار نے دونوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ کورٹ نے دونوں کو 2 دن کے ریمانڈ پر بھیجا ہے۔بتا دیں ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر اب جن آشرواد یاترا نکال رہے ہیں۔حال ہی سی ایم کھٹر اس وقت اپنا آپا کھو بیٹھے تھے جب ریلی کے دوران ایک حامی نے انہیں تاج پہنانے کی کوشش کی۔اس وقت کھٹر کے ہاتھ میں ایک اسلحہ تھا۔ریلی کے ویڈیو میں ناراض کھٹر کوگردن کاٹ دوں گا تیری بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔بدھ کو اس ویڈیو کو لے کرکانگریس کے سینئر لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا نے بھی ٹویٹ کیا۔ ویڈیو پر جواب دیتے ہوئے کھٹر نے کہا کہ پارٹی نے اقتدار میں آنے کے بعد ایسی ثقافت کو ختم کر دیا۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی بھی خاص طور پر پارٹی کارکن مجھے چاندی کا تاج پہنانے کی کوشش کرتا ہے تو میں ناراض ہو جاتا ہوں اور اس کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے یہ ثقافت ختم کر دی ہے۔پارٹی کارکن کو بھی اس کو لے کر برا نہیں ماننا چاہیے۔ 


Share: